قابض صہیونی فوج اور پولیسکی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتیکا سلسلہ جاری ہے۔ آج منگل کےروز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیسکی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے موقعےپر انتہا پسند مذہبی لیڈر بھی موجود تھے اور جنہوں نے یہودی آباد کاروں کو قبلہاول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔
مرکزاطلاعات فلسطینکےمطابق منگل کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میںیہودی آباد کاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰمیں گھس کر بے قبلہ اول حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میںدرجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام تلمودی تعلیمات کےمطابقمذہبی رسومات ادا کیں۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میںداخل ہوئے۔
یہودی شرپسندوں کی طرف سےقبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نےفلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عاید کردی ہیں۔
خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتےکے ایام کے سوا باقی دنوں میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودیتعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔