اسلامی تحریکمزاحمت "حماس” کے ترجمان محمد حمادہ نے یہودیوں کی آنے والی تعطیلات کےدوران مسجد اقصیٰ میں غنڈہ گردی اور تلمودی تعلیمات کی آڑ میں مقدس مقام کی بےحرمتی روکنے کا عزم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذہبی تہواروں کی تعطیلات کےدوراناسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قبلہ اول کی بے حرمتی کی اجازت دیتا اورانتہا پسندوں کو مسلمانوں کے مقدس مقام میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔
حمادہ نے اتوارکو ریڈیو بیانات میں اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ میں قابض دشمن اور اس کےآباد کار جو کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ بہت خطرناک ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہےکہ وہ دراندازی کے ذریعے نئے حقائق کو ثابت کرنا چاہتا ہے، جن میں سب سے اہم مسجداقصی کی زمانی اور مکانی بنیادوں پر تقسیم کی سازش ہے۔
انہوں نے فلسطینیوںپر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ضروری لمحے کی حد تک ہوشیار رہیں۔ خاصطور پر القدس اور غرب اردن کو قبلہ اول کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہفلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کے لیے تیار ہےاور ہم مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامالکرنے اور اس کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے۔