آج پیر کوفلسطینی اسیران امور کے کمیشن کے مطابق اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل ایشل میں قید تنہائی میں ڈالے گئےفلسطینی ایھم کممجی جیلروں کے ظالمانہ سلوک کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ہیں اوران کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔
فلسطینی اسیرانکمیشن نے بتایا کہ قید تنہائی میں ڈالے گئے کممجی کو سر میں درد اور بائیں آنکھ کیتکلیف ہے۔ درد ان کی دائیں آنکھ میں منتقل ہونا شروع ہو گیا ہے اور وہ ہائی بلڈ پریشر،مسلسل چکر آنے اور کندھے میں درد کی شکایت بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ الجلمہٹارچرسیل میں کممجی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ قابض دشمن کی جیلوں کی انتظامیہ ان کے صحت کے بہت سے مسائل کے لیے ضروریعلاج فراہم کرنے میں تاخیر کر رہی ہےاور اسے درد کش ادویات دینے تک محدود ہے۔
فلسطینی اسیرانکمیشن بتایا کہ ایھم کممجی تقریباً ایک ماہ قبل اس طرح بیدار ہوئے جیسے وہ چند سیکنڈکے لیے اپنی یادداشت کھو چکے ہوں۔ نماز کے دوران ان کے ساتھ یہی صورتحال دہرائی گئیاور وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ نماز کے دوران کیا کریں گے۔
کمیشن کا کہنا ہےکہ کممجی ایشل جیل میں قید تتنہائی میں ہیں جہاں انہیں سخت ترین حالات کا سامناہے۔
قابض فوج نے ایھمکممجی کو 2006ء کو حراست میںلیا تھا۔ انہیں فریڈم ٹنل میں ایک مزاحمتی کارروائی کے الزام میں عمر قید اور 5 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔