جمعه 15/نوامبر/2024

الجزائرکی حماس کو فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مصالحت کی پیش کش

اتوار 18-ستمبر-2022

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہےکہ ان کی جماعت کی قیادت کو الجزائرکے دورے کا سرکاری دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصدفلسطینی قومی مذاکرات کو کامیاب بنانے، مفاہمت تک پہنچنے اور فلسطینیوں کی صفوں کوترتیب دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

انہوں نے پریس بیاناتمیں انکشاف کیا کہ تحریک کے وفد کی سربراہی عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کےسربراہ خلیل الحیا، پولیٹیکل بیورو کے اراکین ماہر صلاح اور حسام بدران اورالجزائر میں حماس کے نمائندے محمد عثمان کریں گے۔

گذشتہ اگست میںالجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اعلان کیا کہ ان کا ملک نومبر کے اوائل میں طےشدہ عرب سربراہی اجلاس سے قبل فلسطینی دھڑوں کے اجلاس کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔

حماس کے وفد کارواں سال 2022 کے دوران الجزائر کا تیسرا دورہ متوقع ہے۔

پہلا دورہ جنوریکے وسط میں ہوا۔ یہ دورہ الجزائر کی سرکاری دعوت پر تھا جس میں حماس کی قیادت نےالجزائر کے صر سے ملاقات کی تھی۔

دریں اثنا، دوسرادورہ جولائی کے اوائل میں ہوا، جس کی سربراہی حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیلہنیہ نے کی۔ انہوں نے بھی الجزائر کے صدر سے ملاقات کی اور "حماس” اور”فتح” کے وفود کی سرپرستی میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کی۔

مختصر لنک:

کاپی