اسرائیلی ضلعی کمیٹی برائے منصوبہ بندی و تعمیرات نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ یروشلم میں پہلے سے تعمیر کردہ یہودی بستی کے بسغات زئیف سے متصل قومی پارک کی تعمیر کرے گی۔ پارک کی تعمیر کے لیے مقبوضہ یروشلم کے شمال مشرق میں جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
یہودی آبادکاری سے متعلق ادارے سیٹلرز انستٹیوشنز کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسے تحریری ہدایات موصول ہو گئی ہیں۔ جس پر ضلعی کمیٹی کے سربراہ شیرا تلمائی بابائی کے دسخط موجود ہیں۔
اس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 700 دونم پر محیط ایک ارب نیچرل پارک تعمیر کیا جائے۔ یہ پارک نہال زمری نیچرل ٹریل کے نزدیک یروشلم میں بنایا جائے گا۔
اس منصوبے کی تائید سے پہلے کے فیصلے کے مطابق 1170 دونم پر پھیلے قطعہ اراضی کے لیے بھی مثبت اشارہ مل گیا ہے۔ یہ 1170 دونم کا قطعہ اراضی شعفاط ٹاون، بیت حنینا اور عناتا سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی تعمیر سے مقبوضہ یروشلم کے رہنے والوں کے لیے شہری تعمیرو ترقی کے کسی بھی امکان کا خاتمہ ہو جائے گا۔