مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبہ عناتا پر صہیونی فوج نے اتوار کے روز حملہ کردیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ شیلنگ کے باعث فلسطینی طالبات کادم گھٹ گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس سے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عناتا گرلز سیکنڈری سکول کی متعدد طالبات شیلنگ کی زد میں آکر شدید تکلیف دہ صورتحال کا شکار ہوگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے آنسو گیس کی شیلنگ سے سکول میں موجود طالبات کے دم گھٹنے کی تصاویر شیئر کردیں۔
خیال رہے مشرقی القدس اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے تقریبا روزانہ در اندازی کی جاتی ہے۔ فلسطینی آئے روز صہیونی اشتعال انگیزی اور حملوں کا سامنا کرتے ہیں۔ کئی مرتبہ جھڑپیں شروع ہو جاتی ہیں اور فلسطینیوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔