جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے اور القدس میں 24 گھنٹوں میں 22 مزاحمتی کارروائیاں

ہفتہ 17-ستمبر-2022

مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج اور آباد کاروں کے خلافمزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مغربی کنارے اور بیتالمقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کی 22 کارروائیاں دیکھنے میں آئیں، جنمیں خاص طور پر دو فائرنگ کے حملے ہوئے، جن کے نتیجے میں ایک آباد کار زخمی ہوا۔

الخلیل میں”کارمئیل” بستی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بہادر فائرنگ کے حملے کے دورانایک آباد کار زخمی ہوا۔

مزاحمت کاروں نےرام اللہ کے علاقے وادی الحرامیہ میں قابض فوج پر گولی چلائی۔ شہر کے عابود گاؤں میںپٹرول بموں سےنشانہ بنانے کے بعد ایک فوجی گاڑی کو جلا دیا۔

حریہ نیوز کےمطابق مزاحمتی کارکنوں نے آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا۔ رام اللہ اور قلقیلیہمیں تصادم میں مولوٹوف کاک ٹیل اور ایک دھماکہ خیز آلہ پھینک دیا۔

القدس، رام اللہ،نابلس، قلقیلیہ اور الخلیل کے علاقوں میں قابض فوج اور آباد کاروں کے درمیان تصادمکے 15 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے مزاحمت کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی متواتر رپورٹ میں گذشتہاگست کے دوران 832 مزاحمتی کارروائیوں کی تصدیق کی تھی۔ ان مزاحمتی کارروائیوں میں28 اسرائیلی زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

مختصر لنک:

کاپی