فلسطینی اتھارٹی نے ارائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے فلسطینوں پ ائے تشدد کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اگریہ سمجھتا ہے کہ اس تشدد سے فلسطینیوں کے عزم کو کمزور کیا جاسکے گا تو یہ ممکن نہیں ہے۔
اسرائیلی تشدد کی مذمت کے سلسلے میں یہ بیان فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی وحشیانہ تشدد کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔
وزارت خارجہ نے کہا ‘ فلسطینی عوام اسرائیلی توسیع پسندانہ منصوبوں، فلسطینیوں کی املاک کی ضبطی ، مکانات کی مسماری اور فلسطینی زمین ہتھیانے کی اسرائیلی کوششوں کے خلاف پر امن احتجاج کرتے ہیں، ان کا یہ احتجاج جائزہے۔ فلسطینی عوام چاہتے ہیں کہ ان کے دیہات کو جانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر کے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے واقعات کو روکا جائے، تاہم پرامن احتجاج ان کا جائز ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی خارجہ امور کی وزارت نے زور دے کر کہا ‘ اسرئیلی کی ان ناجائز اور پر تشدد کاررائیوں کا مقصد علاقے میں کشیدگی بڑھانا ہے۔ اس لیے بین الاقوامی مداخلت کی فوری ضرورت ہے۔ تاکہ اسرائیل کو فلسطینی عوام ، فلسطینی سرزمین اور مقدس مقامات کے خلاف پر تشدد پالیسی اور کارروائیوں کو روکا جاسکے۔