حماس اور اسلامی تحریک جہاد نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی جرائم قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں۔ اس عزم کا اظہار دونوں نے نو عمر فلسطینی شہید عدی صالح کی شہاد پر جاری اپنے الگ لگ بیانات میں کیا ہے۔
عدی صالح کو اسرائیلی قابض فوج نے جنین کے علاقے کفردان میں شہید کر دیا تھا۔ دونوں مزاحمتی تحریکوں نے اس علاقے میں اسرائیلی قابض فوج کی کارروائی کے دوران دلیرانہ مزاحمت پر علاقے کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
حماس کی طرف سے فلسطینی آزادی پسند مجاہدین کی تعریف جنہوں نے اسرائیلی چھاپوں کے دوران بھر پور مزاحمت کی اور ثابت کیا فلسطینی اسرائیلی قبضے اور جرائم کے خلاف اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ان اسرائیلی گھس بیٹھیوں کو نکال باہر نہیں جاتا ۔
اسلامی تحریک جہاد نے اپنے بیان میں کہا ‘ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے عدی صالح کا قتل اسی غلط فہمی کا تسلسل ہے جس کی وجہ سے قابض فوجیوں بدھ کے روز جلامہ چیک پوائنٹ پر دو فلسطینی نوجوانوں کو روکا تھا اور دونوں نے اسرائیلی فوجی افسر کو جہنم واصل کیا تھا۔ اسلامی جہاد نے مزید کہا ان دونوں کو تعلق بھی اسی کفر دان سے تھا۔ قابض فوج سمجھتی ہے کہ اسے مزاحمت نہیں ملے گی یہ اس کی غلط فہمی ہے۔