جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 21 سال بعد رہا

جمعرات 15-ستمبر-2022

قابض اسرائیلی حکامنے قیدی عارف بشارات کو 21 سال قید کے بعد بدھ کے روز رہا کردیا۔ رہائی کے بعد اس کے اہل خانہ اور چاہنے والوں نے ان کااستقبال کیا۔

شمالی مغربیکنارے کے شہر طمون سے تعلق رکھنے والے بشارات کو 17 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیااور اس سے سخت اور طویل پوچھ گچھ کی گئی۔اس پر اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈزسے تعلق کے الزام میں مقدمہ چلا کر اکیس سال قیدکی سزا سنائی گئی تھی۔

اس نے قابض ریاستکی جیلوں میں ہائی اسکول کا ڈپلومہ حاصل کیااور وہ سماجیات میں اپنی بیچلر کی تعلیم مکمل کرنے والا ہے۔ قید میں رہتے ہوئے اسنے اپنے والد اور بہن کو کھو دیا۔ قابض ریاست نے اسے ان کو الوداع کہنے سے محروم کردیا۔

قیدیوں کے امورسے متعلق اداروں کے مطابق اگست 2022 کے آخر تک اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوںاور اسیران کی کل تعداد تقریباً چار ہزار 650 تھی، جن میں 32 خواتین، 180 بچے اورتقریباً 743 انتظامی قیدی تھے۔

مختصر لنک:

کاپی