چهارشنبه 15/ژانویه/2025

مراکش محاذ کا رباط میں صہیونی رابطہ دفتر بند کرنے کا مطالبہ

منگل 13-ستمبر-2022

فلسطین کی حمایتاور اسرائیل سے تعلقات نارمل کرنے کے خلاف مراکش کے محاذ کے قومی سیکرٹریٹ نے رباطاور تل ابیب میں صہیونی اور مراکشی رابطہ دفتر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سیکرٹریٹ نےاتوار کو اپنی میٹنگ کے بعد ایک بیان میں اس بات پر زور دیا جب تک اسرائیل کے ساتھنارملائزیشن معاہدوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کر دیا جاتا ان کی تحریک جاری رہےگی۔

رباط فرنٹ نےمراکش کی عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالے اور رباط میں رابطہدفتر میں صہیونی مجرموں کے ساتھ تحقیقات شروع کرے۔

اس نے اعلان کیاکہ وہ جدوجہد اور تنظیمی اقدامات کا ایک جامع پروگرام تیار کر رہا ہے جسے پریسکانفرنس کے دوران رائے عامہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

رباط میں صہیونی ریاستکے رابطہ دفتر کے جرائم کے اثرات، بالخصوص مذکورہ بالا دفتر میں مراکشی خواتین کارکنوںکے مبینہ جنسی استحصال کی مذمت کرتے ہوئے رباط محاذ نے اس مجرمانہ واقعے اور مکروہحربے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیاہے کہ یہ سب کچھ صہیونی ریاست کے ساتھ تعاون کے اقدامات میں حیرت انگیز اور خطرناکتیزی اور مراکش کی خودمختاری کو مجرم ملک ادارے کے لیے گروی رکھنے کے مترادف ہے۔

مختصر لنک:

کاپی