جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا

پیر 12-ستمبر-2022

ایک سو بیس سے زائد یہودی آباد کاروں نے اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر  بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔

ان یہود آباد کاروں کو اسرائیلی قابض اتھارٹی کی پولیس اپنی حافظت میں مسجد اقصیٰ لائی اور ان کی یہاں رسومات کی ادائیگی کے علاوہ یہودی معبد کی تعمیر کے بارے میں دیا جانے والا لیکچر سنایا اور بحفاظت واپس لے گئی۔   

 اقصیٰ نیوز ویب سائٹ کے مطابق کم از کم  128 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے مغربی دراوازے سے قابض پولیس نے داخل کیے  اور انہیں پورے پروٹوکول کےساتھ سب اجازت دی گئی۔

ان یہودیوں کے لیے اسرائیلی معبد کی اہمیت کے پسمنظر میں دیا جانے والا لیکچر اورتلمودی عبادت مسجد اقصیٰ میں سب سے اہم مصروفیت ہوتی ہے۔   

 اس دوران پولیس مسلمانوں کے مسجد میں داخلے اور نقل و حرکت کو روک دیتی ہے۔ یہودی آباد کاروں کو پولیس کے تحفظ میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا موقع دیا جاتا ہے۔ یہ یہودی صرف جمعہ اور ہفتہ کے روز نہیں آتے۔ 

مختصر لنک:

کاپی