مسجد اقصیٰ کےمبلغ اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہےکہ ہاشمی سرپرستی "مقبوضہشہر بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے ایک حفاظتی والو کا درجہ رکھتی ہے۔
الشیخ صبری نے”قدس پریس” کو ایک بیان میں مزید کہا کہ اردن کی حکومت اور قوم القدساور مسجد اقصیٰ کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتی ہے۔عرب اور اسلامی ممالک کے اقوام بھیالقدس کے حوالے سے اردن کی سرپرستی پر متقف ہیں۔ القدس کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰکی بے حرمتی کے خلاف پوری مسلم امہ متحد ہے۔
انہوں نے القدس شہر اور مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات کی طرفاشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی پولیس اور فوج کی حفاظتی چھتری تلےیہودی انتہاپسند بار بار مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
مسجد اقصیٰ کےمبلغ نے زور دے کر کہا کہ اس وقت پوری مسلم دنیا اور عرب اقوام کو قبلہ اول کےحوالے سے ایک بیانیہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کے اس مقدس مقام کویہودیانے کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔
الشیخ صبری نے”مسجد الاقصیٰ کے نیچے صہیونیوں کی طرف سے کی جانے والی کھدائیوں کو خطرناکقرار دیتے ہوئےکہا کہ دشمن قبلہ اول کی بنیادوں کو کمزور کرکے مسجد اقصیٰ کے خلافگھناؤنی سازش کررہا ہے۔