اسرائیل کی فوجیعدالت نے مقبوضہ فلسطینی شہری حیفا سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہریوں20 سالہ آدماسکافی کو 8 سال اور یزنحرب کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ان فلسطینیوں کومعرکہ القدس کے دوران اندرون فلسطین میں شروع کی گئی’ھبہ الکرامہ‘ مہم میں حصہلینے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ حیفامیں قابض عدالت نے رواں ہفتے آدم اسکافی (20 سال) کو 8 سال قیدکی سزا سنائی اور یزان حرب (19 سال) کو 7 سال قید کی سزا سنائی، دونوں کا تعلق حیفہسے ہے۔
یہ دونوں نوجوانجولائی 2021 میں گرفتاری کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع مجد جیل میں قید ہیں۔
اسرائیلی جنرلانٹیلی جنس اور اسرائیلی پولیس نے گذشتہ ہفتے ہبہ الکرامہ کے واقعات کے سلسلے میںمقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع شہرعکر سے 7 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنے کااعلان کیا تھا۔