فلسطینی نوجوانوںہفتے کی صبح جنوبی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی چوکی پر حملہ کرکے ایک فوجی ٹاورکاآگ لگا دی اور خود بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگئے۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ نوجوان دن کی روشنی میں الخلیل کے شمال میں العروب پناہ گزین کیمپ کےداخلی راستے پر واقع جگہ کے اندر ایک فوجی ٹاور کو جلانے میں کامیاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابققابض فوجی اس وقت سو رہے تھے اور آگ جگہ پر پھیلنے کے بعد بیدار ہو گئے۔
اسرائیلی ایمبولینسیںجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق آت لگنے سے متعدد اسرائیلی فوجیوں کادم گھٹ گیا اور انہیں سانس لینے کی مشکلات پیش آئیں۔
حماس کے رہ نماعبدالرحمن شدید نے کہا ہے یہ واقعہ بیت امر میں پیش آیا۔ دشمن کے فوجی ٹاور کوجلانا ایک بہادرانہ عمل ہے جو قابض دشمن کے قلعوں کی کمزوری کا عکاس ہے۔
شدید نے قابض دشمنکے اہداف، فوجی ٹاورز اور آباد کاروں کے ریوڑ پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے کا بھیدعویٰ کیا۔
انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ الخلیل ایک بہت بڑا انقلابی ذخیرہ ہے اور وہاں کے مزاحمت کاروں کواپنےہتھیاروں کا رخ صہیونی دشمن کی طرف کرنا چاہیے۔