فلسطینی قیدیوں کی دیکھ بھال کے لے کام کرنے والی سوسائٹی پی پی ایس کے مطابق جیل میں بند ناصر ابو حامد کینسر کی وجہ سے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
پی پی ایس نے ناصر ابو حامد کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو حامد کی میڈیکل رپورٹس بتاتی ہیں کہ وہ جاں بلب ہے۔
واضح رہے ابو حامد کے ڈاکٹروں نے جنوری میں بتایا تھا کہ ابو ناصر کو بکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے پھیپھڑوں کا خوفناک کینسر ہو چکا ہے۔ اس لیے یہ قومہ میں ہے۔
ماہ اگست سے 49 سالہ ابو حامد کی حالت اس سے بھی دگر گوں ہو گئی جو پہلے تھی۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اس کے پھیپھڑوں میں کینسر کی وجہ سے ٹیومر بن چکا ہے۔
ابو حامد کا تعلق رام اللہ کے المعری پناہ گزین کیمپ سے ہے۔ اسے 2002 میں اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا۔ تب سے اب تک جیل میں ہے۔