بدھ کی صبح قابض صہیونیفوج نے پرانے بیت دجن جنکشن کے قریب واقع "ایلون مورح” بستی کے بائی پاسروڈ پر ایک فلسطینی شہری کو اس وقت گولی مار دی جب وہ علاقے میں اپنی زمین تکپہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔
فلسطینی ہلالاحمر نے کہا ہے کہ قابض فوج نے طبی عملے کو زخمی نوجوان تک جانے سے روک دیا۔ بعدازاں اسے شدید زخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
اپنے ایک مختصر بیانمیں ہلال احمر فلسطین نے وضاحت کی کہ ان کی طبی ٹیمیں نابلس کے مشرق میں واقع سالمگاؤں میں زخمی ہونے والے نوجوان کے قریب پہنچیں مگر قابض فوج نے اسے طبی امداددینے اور اسے اسپتال لے جانے سے روک دیا۔
ہلال احمر کےمطابق قابض فوج نے زخموں میں تڑپتے نوجوان کو اٹھا کرگاڑی میں ڈالا اور اسےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔