یہودی آبادکاروں نے بدھ کے روز سیوریج کے گدلے پانی کو سلفیت میں واقع فلسطینیوں کی زرعی زمین میں پھینک دیا۔ اس وجہ سے بڑے پیمانے پر ہوا، پانی اور مٹی کی آلودگی پھیل رہی ہے۔
مقامی کسانوں کا کہنا کہ ناجائز یہودی بستی لیشیم کے آباد کاروں نے مغربی سلفیت کے دیر بلوط قصبے میں سیوریج کے گندے پانی کو فلسطینیوں کے کھیتوں میں بھیج رہے ہیں اور فلسطینوں کی زرعی اراضی کو سیلاب کی زد میں ڈال دیا ہے۔ سیوریج کے پانی کی وجہ سے زرعی اراضی پر زیتون کے پھل دار درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہودی آبادکاروں نے ناجائز دہودی بستیوں ارییل اور بدویل سے سیوریج کے پانی کو سلفیت کے علاقوں بالخصوص المطوی، کفر الدیک اور دیر بلوط کے قصبوں میں زرعی اراضی کے وسیع رقبے پر بہایا ہے اور زرعی اراضی کو تباہ کر رہے ہیں۔
مغربی کنارے پر آباد ناجائز یہودی بستیاں سالہا سال سے سیوریج کا پانی فلسطینی علاقوں میں بہا رہی ہیں جس وجہ سے فلسطینی خطرناک اور غیر صحت مند ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔ نیز زمین، پانی اور فصلیں سیوریج کے پانی کی وجہ سے آلودہ ہو رہی ہیں۔