پنج شنبه 16/ژانویه/2025

اسرائیل مسلم امہ کے مقامِ مقدس پر تسلط کا خیال ذہنِ باطل سے نکال دے

جمعرات 8-ستمبر-2022

مقبوضہ فلسطین کی اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب نے فلسطینی عوام سے کہا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور مسجدِ اقصیٰ پر نظر رکھیں۔

مسجد کے دورے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے شیخ خطیب نے کہا کہ الاقصیٰ کو ہر وقت، خاص طور پر پانچوں نمازوں کے دوران، اہلِ ایمان کی موجودگی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مسجدِ اقصیٰ کو نشانہ بنانے والی اسرائیل کی تمام "تاریک سازشیں” ناکام ہو جائیں گی۔  یہودی آباد کاروں کی طرف سے روزانہ کی جانے والی بے حرمتی ” مقدس مقام پر شیطانی اور کھلم کھلا حملہ” ہے۔

فلسطینی رہنما نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسجدِ اقصیٰ پر صرف مسلمانوں کا حق ہے۔ اس پر قبضہ کیا جا سکتا ہے نہ  یہ کبھی مندر بنائی جا سکے گی۔

انہوں نے اسرائیلی قابض ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجدِ اقصیٰ کے حوالے سے اپنی غلط فہمیوں پر نظر ثانی کرے اور مسلم امہ کے مقامِ مقدس پر تسلط کا خیال ذہنِ باطل سے نکال دے۔

مختصر لنک:

کاپی