عطیم مبلغ اور مفتی اعظم یروشلم مفتی حسین نے مسجد اقصیٰ کے اندر ناقوس بجا کر یہودی کی طرف سے جان بوجھ کر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ہے یہ سنگین زیادہ اور مسجد کے تقدس کی بدترین پامالی ہے۔
مفتی حسین نے یہ مذمتی بیان منگل کے روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آنے پر جاری کیا ہے۔ چار روز قبل اسرائیلی قابض اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر یروشلم اسلامی وقف کونسل شیخ بکیرات کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔
اس سے اگلے روز نامناسب لباس والی یہودی آباد کار خواتین کے ذریعے مسجد اقصی کی بے حرمتی گئی اب مسجد میں ناقوس بجانے کا واقعہ پیش آگیا ہے۔
مفتی حسین یہود کی مقدس مقام کے بارے میں بے حرمتی کی حکمت عملی کو رد کرتے ہوئے کہا ‘ ان ساری یہودی کوششوں کے باوجود مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قابلہ اول ہونے کے ناطے بہت اہم ہے اور اس کا کنٹرول مسلمانوں کے پاس ہی رہے گا۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کریں اور اسرائیلی قابض اتھارٹی کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی روکنے کے لیے اقدامات کریں۔
واضح رہے پچھلے چند ماہ سے اسرائیلی قابض اتھارٹی نے مقامات مقدسہ کی بے حرمتی میں تواتر لانے کے علاوہ فلسطینوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ مسماری مہم ، گرفتاریاں اور شہادتیں آئے روز اطلا عات آرہی ہیں۔