کل سوموار کےروزقابض صہیونی حکام نے بیت المقدس کے جنوب میں الخضر قصبے میں اراضی کے اردگرد قائمدیواروں کو مسمار کرنے کی اطلاع دی۔
قابض فوج نے”وادی الابیار” کے علاقے میں واقع ایک زمین میں قائم دیواروں کو گرانے کانوٹس رامی یوسف صابری صبح کو دیا۔ لائسنس نہ ہونے کی بنیاد پر دیواریں مسمار کرنےکا حکم دیا اور کہا گیا کہ وہ زمین کو پہلی حالت میں خالی کرے۔
قابض حکام نے الخضرکی اراضی پر آباد کاری کے حملے میں اضافہ کیا ہےاور اسے بلڈوز کر کے درختوں کو اکھاڑپھینکا اور کمروں اور زرعی تنصیبات کو مسمار کر دیا۔
اس سال 2022 کی پہلیششماہی میں قابض حکام نے فلسطینی تنصیبات کو مسمار کرنے کے 572 نوٹس جاری کیے۔ یہسب کچھ لائسنس نہ ہونے کی آڑ میں کیا گیا۔