اسرائیلی جیل ڈیپارٹمنٹ نے فلسطینی خاتون قیدی دینا جرادات کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ وہ دمون جیل میں قید تھیں اور کافی عرصے سے مختلف عوارض مں مبتلا تھیں۔
فلسطینی قیدیوں کی دیکھ بھال کے لیے قائم کی گئی سوسائٹی پی پی ایس دینا جرادات میڈیا یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ ہیں اور جنین سے تعلق رکھتی ہیں۔
انہیں اسرائیلی قابض فوج نے سات اگست سے نظر بند کر رکھا ہے۔ تاہم انہیں سخت بیماری کیے باوجود پچھلے دو ہفتوں کے دوران علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی۔
اس سلسلے میں فلسطینی قیدیوں کی اس سوسائٹی نے بار بار اسرائیلی جیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ، جس کے بعد گذشتہ روز انہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔