جمعه 15/نوامبر/2024

وادی اردن میں مزاحمتی کارروائی کو حماس نے بہادرانہ قرار دے دیا

پیر 5-ستمبر-2022

حماس تحریک نے وادی اردن میں اسرائیلی قابض فوج کے خلاف کارروائی کی تحسین کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک بہادرانہ اور ہیروانہ شوٹنگ قرار دیا ہے۔ یہ آپریشن وادی اردن میں اتوار کے روز کیا گیا ہے۔         

حماس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے’ وادی اردن میں کیا گیا آپریشن  اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں  اور جرائم  کا ایک فطری رد عمل ہے، اسرائیل کے مسجد اقصیٰ کےخلاف اقدامات میں اضافہ ہو چکا ہے۔’

حازم قاسم نے کہا ‘اسرائیلی قبضے سے تنگ آئے فلسطینی نوجوانوں نے بھی اپنی مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ یہ سرگرمیاں پورے مقبوضہ علاقے میں جاری ہیں۔ ‘

ترجمان حماس نے واضح کیا کہ ان فلسطینی نوجوان اسرائیلی قابض فوج اور ناجائز طور پر بسائے گئے یہودی آباد کاروں کے خلاف  فلسطینیوں کے اہداف پورے ہونے تک  اپنی مزاحمانہ کارروائیاں جاری رکھیں گے۔  

اتوار کے روز ہی اس سے قبل  دو فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیلی قابض فوج نے گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے وادی اردن کے قریب  ایک اسرائیلی فوجی بس پر فائرنگ کر کے چار فوجیوں کو زخمی کر دیا تھا۔ 

مختصر لنک:

کاپی