حماس تحریک نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے اور یہودی آبادکاروں کے مقدس مقام پر غیر مناسب لباس کے ساتھ داخل ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی اس مسلسل بے حرمتی کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔
حماس کے سیاسی بیرو کے رکن ناصرالدین نے اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی مسلسل اور بار بار مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے کے اقدامات کر رہی ہیں۔ تازہ واقعہ میں یہودیوں کا نامناسب لباس میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونا شامل ہے۔
ناصرالدین نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی اشیر باد سے ہونے والے ان واقاعت کو سنگین جرائم کے مماثل قرار دیا اور کہا ان واقعات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔
فلسطینی عوام یہ سب کچھ دیکھ کر بے تعلق نہیں کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ اور قابضین سے اپنی سرزمین واگزار کرانے کے لیے کامیابی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔