کینڈا کی سیاسی جماعت نیو ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ جگمیت سنگھ نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں کینیڈا کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔
صدر این ڈی پی جگمیت سنگھ الجزیرہ سے وابستہ خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے اسرائیلی فوجیوں کے کیمت کی فائرنگ سے قتل کیے جانے کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کے بارے میں کینیڈا کے کردار کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔
سکھ رہنما نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی چھ مختلف تنظیموں کے خلاف اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے جس کے تحت نے انسانی حقوق کی ان تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔
این ڈی ہی سربراہ جگمیت سنگھ نے مطالبہ کیا کہ کینیڈا کی حکومت فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کو روکنے کے لیے عملی اور فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف خاموشی اور بے عملی کو چھوڑ دے۔
نیز فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور زمین سے بے دخل کر کے ان کی جگہ یہودی بستیاں قائم کرنے کی اسرائیلی پالیسی کو رکوانے مں کرادار ادا کرے۔
جگمیت سنگھ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ادارے انروا کی فلسطینیوں کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کینیڈا کی حکومت انروا کی مالی امداد کرے تاکہ یہ ادارہ مشکل ترین حالات میں فلسطینیوں کی مدد کا کام جاری رکھ سکے۔