چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کاروں کی النبی صموئیل گاؤں پر دھاوے کی کوشش

ہفتہ 3-ستمبر-2022

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع گاؤں النبی صموئیلکے رہائشیوں کی طرف سے بھرپور مقابلے کے بعد اسرائیلی فوج کی حفاظت میں گاؤں پر دھاوابولنے والے آباد کاروں کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ اس موقعے پر فلسطینیوں اور یہودآباد کاروں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

 

آباد کاروں کے ساتھ تصادم کے دوران قابض فوج نے گاؤں سے 4 نوجوانوںکو گرفتار کرانہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ان میں عاھد الرشک اور حسن درویش شاملہیں۔

اسرائیلی فوجی چوکیوں اور آباد کاروں کے پھیلاؤ کے باوجود شہریوںنے قابض ریاست کی خلاف ورزیوں اور اپنی زمینوں پر قبضے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئےنبی صموئیل گاؤں کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔

النبی صموئیلگاؤں کے لوگوں کی حمایت میں درجنوں شہریوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقعقصبے الجیب کی چوکی کے قریب مارچ میں شرکت کی۔

القدس کے کارکن محمد ابو الحمص جس پر آباد کاروں نے حملہ کیاتھا، نے گاؤں کے تحفظ اور اس میں فلسطینیوں کی موجودگی کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

ابو الحمص نے کہا کہ لوگ اس کے گردونواح میں قابضین کی طرف سےعائد پابندیوں کے باوجود جمعہ کی نماز ادا کرنے میں کامیاب  رہے۔

مختصر لنک:

کاپی