چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودا گلیک کی قیادت میں دسیوں صہیونی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

جمعہ 2-ستمبر-2022

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوںکی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوجاور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰمیں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے موقعےپر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے یہودی آباد کاروں کوقبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج اور پولیسکی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوںیہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے قبلہ اول حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروفسیکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام تلمودی تعلیماتکےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اولمیں داخل ہوئے۔

یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایکایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میںعبادت پر مزید قدغنیں عاید کردی ہیں۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتے کے ایام کے سوا باقی دنوں میںیہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات اداکرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی