جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ہنیہ کا فلسطینی قیدیوں کے لیے ہر محاذ پرلڑنے کا اعلان

جمعہ 2-ستمبر-2022

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت فلسطینی قیدیوں کے لیے جد و جہد کرنےکو تیار ہے۔

 انہوں نے اس موقع پر مزاحمت کو شمشیر یروشلم کانام دیتے ہوئے کہا مقدس شہر کے دفاع کی جنگ اور دوسری جنگوں کے تیار ہے تااکہ قیدیوں کی مدد کی جاسکے۔   وہ  استنبول میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔          

 ہنیہ نے کہا ‘ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کا معاملہ کسی ایک خاص گروہ، جماعت یا فرقے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ قومی مسئلہ ہے۔ فلسطینی شہری جہاں بھی ہیں وہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔ ان قیدیوں کا سوال ہم سب کو اکٹھا کر دیتا ہے۔    

اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا ۔ فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے عالمی برادری کی انسانی بنیادوں اور اخلاقی بنیادوں پر ذمہ داریاں ہیں۔  اسے وہ ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں ۔ فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں بد ترین حالات سے دوچار ہیں اورانتہائی مشکل  میں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی