جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا ’گیلو‘ یہودی کالونی میں 1250 مکانات کی تعمیر اعلان

جمعرات 1-ستمبر-2022

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کی ’گیلو‘ یہودی بستی کی توسیع کااعلان کرتے ہوئے اس کالونی میں مزید ساڑھے بارہ سو مکانات کی تعمیر کی منظوری دیہے۔ یہ یہودی کالونی غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کی زمین پر بنائی گئی ہے جس کےلیے بیت جالا کا رقبہ قبضے میں لیا گیا ہے۔

صہیونی وزارت ہاؤسنگ، لینڈ اتھارٹی اور صیہونی رئیل اسٹیٹ کمپنیوںنے گیلو بستی کے جنوبی ڈھلوان پر 1250 نئے ہاؤسنگ یونٹس بنانے کے لیے ایک مشترکہ معاہدہکیا۔

پہلے حصے میں منصوبے میں 27 عمارتیں شامل ہوں گی۔ یہعمارتیں 9 سے 13 منزلوں پر مشتمل ہوسکتی ہیں۔ منصوبے کے دوسرے حصے میں 4 رہائشی ٹاورزشامل ہیں، جن میں سے ہر ایک 20 سے 24 منزلوں پر مشتمل ہوگا۔

نئے سیٹلمنٹ ایریا کو "گیلا کلفز” کہا جائے گا، کیونکہیہ منصوبہ ایک بڑے پروجیکٹ کا حصہ ہے جس میں القدس کو سیٹلمنٹ بلاک سے جوڑنے والی سرنگوںکے جنوب مغرب میں سڑکوں، انفراسٹرکچر، عوامی علاقوں، پارکس، تجارتی اور روزگار کے علاقوںکی ترقی شامل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی