پیر کی شام قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں دو بچوں کو گرفتارکرنے کے بعد ایک نوجوان القدس سےگرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ایکفلسطینی خاتون کو قبلہ اول سے بے دخل کردیا گیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے کرم رائد عبدہ نامینوجوان کو بیت المقدس کے جنوب مشرق میں جبل المکبر سے گرفتار کیا اور الہام نعمان کومسجد اقصیٰ سے دو ماہ کے لیے نکال دیا گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کی فلسطینی زمینوں سے منظم نقل مکانی کی پالیسیکے مطابق یروشلم کے مکینوں کو مسجد اقصیٰ سے گرفتار کرنے اور انہیں قبلہ اول میںداخلے سے روکنے کے ساتھ ساتھ غیر مجاز قرار دے کر فلسطینیوں کے مکانات کی مسماریکی جا رہی ہے۔
اس سے قبل پیر کو قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال مشرقمیں دو بچوں کو گرفتار کیا۔
پریس ذرائع کے مطابق فورسز نے دونوں بچوں کو رام اللہ کے شمالمشرق میں واقع سلواد قصبے کے مغربی دروازے کے قریب سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔