چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں صحافی اور اساتذہ حراست میں لے لیے

منگل 30-اگست-2022

پیر کے روز قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے جنوبمیں مسافر یطا کے گاؤں جنبہ کے داخلی دروازے سے متعدد صحافیوں اور اساتذہ کو حراستمیں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے چھ صحافیوں کو حراستمیں لیا۔ ان کی شناخت منتصر نصر، نضال النتشہ، ساری جرادات، عبدالمحسن شلالدہ، یوسریالجمل اور موسی القواسمی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

قابض فوج نے نئے تعلیمی سال کے پہلے دن متعدد اساتذہ کو بھیحراست میں لیا اور انہیں گاؤں کے اسکول تک پہنچنے سے روک دیا۔

جنبہ گاؤں کے بچوں کو گاؤں کے اسکول جانے کے دوران کئی طرح سےہراساں کیا جاتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی