مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے جزیرہ نما النقب میں اسرائیلیپولیس نے ایک تاریخی مسجد کی منظم انداز میں بے حرمتی کی جس پر فلسطینی حلقوں کیطرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے جزیرہ نماالنقب میں رھط شہر میں واقع مسجد البدر میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔ سوشل میڈیاپر اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری کوبوٹوں سمیت میں نماز کی صفوں پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
درایں اثنا اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیلی پولیسکے ہاتھوں مسجد کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کے ترجمان حازمقاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس کا یہ اقدام اشتعال انگیز اورفلسطینی اور مسلمانوں کے ساتھ صہیونیوں کی نفرت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مسجدکی مجرمانہ بے حرمتی کے خلاف فلسطینی قوم کی طرف سے احتجاج کرنے اور دنیا بھر میںفلسطینی مساجد کی آئے روز ہونے والی بےحرمتی کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زوردیا۔