انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے گذشتہ رات ایک فلسطینی بچے کو الخلیل شہر میں اس کے گھر کے قریب حملہ کر کے زخمی کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق بیت ھداسا اور رماتی یشائی کی غیر قانونی بستیوں کے مسلح آباد کاروں نے الخلیل کے قدیم شہر میں بچے گھر کے باہر موجودگی کے دوران 13 سالہ اسلام شریف تمیمی کو اس کے گھر کے باہروحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا۔ بچے کا سر بری طرح زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچے پر حملہ اسرائیلی فوجیوں کی مکمل نگرانی میں ہوا۔