جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں جھڑپیں، اسرائیلی فائرنگ اور آنسوگیس شیلنگ سے متعدد زخمی

ہفتہ 27-اگست-2022

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے یہودی آباد کاری کےخلاف جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلیوں  فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیزخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نابلس کے جنوب میں بیتہ قصبےمیں جبل صبیح کے قرب و جوار میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔اس دوران نوجوانوں نےربڑ کے ٹائر جلائے اور قابض فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔

بیتا قصبے میں ماؤنٹ صبیح کے قرب و جوار میں درجنوں شہریوں نےنماز جمعہ ادا کی جس کے بعد ’اویتار‘ بستی کے قیام کو مسترد کرنے کے لیے مظاہرے شروعکیے گئے۔

نابلس کے مشرق میں بیت دجن میں قابض فوج نے ہفتہ وار آبادکاریمخالف ریلی پر فائرنگ کی اور احتجاجی جلوس منتشر کردیا۔ قابض فوج نے نہتے فلسطینیمظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے علاقے میں موجود جوانوںکا تعاقب کیا اور ان پر زہریلی گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 8 شہری دم گھٹنے سےبے ہوش ہوگئے۔

قلقیلیہ میں قابض فورسز کی جانب سے کفر قدوم میں ہفتہ واریہودی آباد کاری مخالف مارچ کو کچلنے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں ایکصحافی سمیت 5 شہری ربڑ کی گولیوں سے زخمی اور متعدد شہری زہریلی گیس سے دم گھںٹےسے متاثر ہوئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کفر قدوم کے وسط میں عمر ابنالخطاب مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ایک جلوس نکلا اور اس کے بند دروازے کیطرف بڑھا جہاں نوجوانوں نے ربڑ کے ٹائر جلائے اور قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

غرب اردن کے شمالی شہروں طولکرم اور نابلس میں بھی اسرائیلیفوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مختصر لنک:

کاپی