چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی طالبہ کی قید میں تیسری بار توسیع

ہفتہ 27-اگست-2022

اسرائیلی کی سالم فوجیعدالت نے زیر حراست فلسطینی طالبہ دینا جرادات کی قید میں مزید توسیع کردی ہے۔ غرباردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی طالبہ دینا جرادات کو گذشتہماہ حراست میں لیا گیا تھا۔

فلسطینی اسیران کلب نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ قابض عدالتنے جرادات کی قید میں اس ماہ کے آخر تک توسیع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ سات اگست کوگرفتار کیا گیا تھا اور وہ القدس اوپن یونیورسٹی میں جنرنلز کی طالبہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ "دامون” جیل میں فلسطینی خواتین قیدیوںکی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے سات مائیں ہیں۔ چار دیگر خواتین بھی ہیں جوبیت تکفاح تفتیشی مرکز میں نظر بند ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی