قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم کے شمال میں ایک واقعے میں فائرنگ کر کے ایک نوجوان فلسطینی کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعی سدون ٹاون میں صبح سویرے پیش آیا جب اسرائیلی قابض فوج اپنے معمول کے مطابق فلسطینی بستیوں پر دھاوا بول رہی تھی۔
اس واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان لیث الشقر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اسرائیلی قید میں رہ چکا ہے۔ اس فارنگ سے اس کے پاوں پر زخم آئے ہیں ۔ دریں اثنا اسرائیلی قابض فوج نے ایک وحشیانہ کارروائی دہیشیا کے علاقے میں کی ۔ یہاں قابض فوج نے اسرائیلی جیل میں قید شعبان الطیطی کے گھر پر چھاپہ مارا۔
اس طرح اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ یروشلم کے گورنر کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری گھر کی تلاشی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ ایک اور فلسطینی کو چیک پوسٹ پر روک کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ چیک پوسٹ قلقلیہ کے مشرق میں قائم ہے۔