جمعه 15/نوامبر/2024

تونس کی طرف سے اسرائیلی تجارتی بائیکاٹ کے عزم کا اعادہ

جمعرات 25-اگست-2022

اسرائیل کے بارے میں تونس نے عرب دنیا کے بائیکاٹ پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔  حالیہ دنوں میں اسرائیل اور تونس کے درمیان تجارتی تبادلے کے بارے میں بعض خبریں میڈیا میں سامنے آتی رہی ہیں۔  تاہم تونس کے وزارت تجارت نے ان خبروں کو مسترد کیا ہے۔

وزارت تجارت تونس کی طرف سے کہا گیا ہے’ تیونس عرب لیگ کی طرف سے اسرائیل کے بائیکاٹ کے اصولی فیصلے پر آج بھی قائم ہے۔ عرب لیگ نے اسرائیلی بائیکاٹ کا یہ فیصلہ اپنے قیام کے بعد 1954 میں کیا تھا۔ یہ فیصلہ آج بھی برقرار ہے۔ تونس کی وزارت تجارت کے مطابق نے کہا ‘ تونس عرب لیگ کے توثیق شدہ  معاہدات کے فریم ورک میں رہتے ہوئے اسرائیل کے بائیکاٹ پر قائم ہے۔

واضح رہے تونس کا یہ دو اعلان بدھ کے روز سامنے آیا ہے۔  اس کی حالیہ نارملائزیشن کے ماحول میں اہمیت غیر معمولی ہے۔ تمام عرب ممالک عرب لیگ کے 1954 کے اسرائیلی بائیکاٹ کے معاہدے کے پابند ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی