چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی کی عدالت کے حکم پردو بچے ضمانت پر رہا

منگل 23-اگست-2022

کل سوموارکو فلسطینی اتھارٹی کی مجسٹریٹ عدالت نے دو بچوں کریماور مازن صوافطا کو پانچ دن کی گرفتاری کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا۔ ان کی رہائی۔غرب اردن کے شمالی شہر طوباس سے ان بچوں کو فلسطینی سکیورٹی فورسز نے "فرقہ وارانہفسادات بھڑکانے” کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طوباس مجسٹریٹ کی عدالت نے”فرقہ وارانہ جھگڑے کو ہوا دینے” کے الزام میں 27 ستمبر پیش ہونے کا حکمدیا ہے۔ انہیں فی کس 100 اردنی دینار کی ضمانت پررہا کیا گیا ہے۔

سیاسی کارکن نادر صوافطہ نے وضاحت کی کہ ان کے معصوم بچوں کورہا کر دیا گیا۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گذشتہ دنوں ان کےساتھ بات چیت کی اور ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے  بچوں کی رہائی کے لیے کوشش کی اور کام کیا۔

گزشتہ جمعرات کو حکام نے طوباس شہر سے تین بچوں کو گرفتار کیااور قیدی فراس صوافطہ کو کی حراست میں توسیع کی۔

حکام نے بچوں کریم مجید صوافطہ، مومین احمد صوافطہ اور مازننادر صوافطہ کو گرفتار کیا۔ان کی عمریں 14 سال ہیں اور ان کی حراست میں 15 دن کی توسیعکی گئی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی