اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس کی ایک اسرائیلی عدالت نے الخلیلشہر کے جنوب میں مسافر یطا میں دو اسکولوں اور 32 مکانات اور سہولیات کی مسماری کوروکنے کے لیے فلسطینیوں کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواستیں مسترد کر دیں۔
المسافر ولیج کونسل کے سربراہ نضال یونس نے کہا کہ قابضریاست کی عدالت نے ایک فیصلہ جاری کیا جس میںیطا کے لوگوں کی طرف سے کئی تنصیبات کو مسمار کرنے کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف جمع کرائیگئی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ درخواست میں بڑی تعدادمیں رہائش اور سہولیات کے علاوہ، تغمۃ الفخیت میں المصفر سیکنڈری اسکول اور جنبہ ایلیمنٹریاسکول کو منہدم کرنے سے روکنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہفیصلہ قابض فوج کے لیے فلسطینیوں کی املاک مسماری کے لیے گرین سگنل کی حیثیت رکھتاہے۔ یہ توقع کی جاتی ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت مکانات اور اسکول مسمار کردےگی۔
قابل ذکر ہے کہ 1999 میں قابض حکام نے "مسافر یطا”کے تقریباً 700 فلسطینی باشندوں کو "غیر قانونی شوٹنگ ایریا میں رہائش پذیر”قرار دے ان کی بے دخلی کے احکامات جاری کیے تھے۔