چهارشنبه 30/آوریل/2025

سلطنت عمان کا اسرائیل کے لیے فضائی حدود کھولنے سے انکار

ہفتہ 20-اگست-2022

عبرانی میڈیا نے کہا ہے سلطنت عمان نے اپنی فضائی حدود سے اسرائیلیہوائی جہازوں کو عبور کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

’اسرائیل ٹوڈے‘ اخبار کے مطابق سلطنت عمان نے اسرائیلی پروازوں کو اپنیفضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

اخبار نے مزید کہا کہ ’’اس معاملے کا اب تک مطلب یہ ہے کہ مشرقبعید تک پرواز کا فاصلہ کم کرنے کے لیے اسرائیلی طیاروں کے لیے سعودی فضائی حدود کھولنےسے فائدہ اٹھانا ممکن نہیں ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ مملکت سعودی عرب نے گذشتہ جولائی میں اعلان کیاتھا کہ اس نے مملکت کی فضائی حدود کو اسرائیلی مسافر بردار جہازوں کے لیے کھولنے کافیصلہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی