قابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں نے جمعہ کیشام وسطی مقبوضہ رام اللہ کے مشرق میں واقع "المغیر” اور "ترمسعیا”کے دیہات کے درمیان واقع "السھل” کے علاقے میں فلسطینیوں پر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے "السھل”کے علاقے میں زرعی اراضی کو آگ لگا دی اور جب علاقے کے لوگ اسے بجھانے اور آباد کاروںکو نکالنے گئے تو اس جگہ پر تصادم شروع ہو گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ آباد کاروں نے زیتون کے پانچ درخت کاٹدیے، فلسطینی گاڑی کے پرزے توڑ دیے، اور پتھروں سے علاقے کی سڑک بلاک کر دی۔
مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے کی بستیوں میں 650000 سےزیادہ آباد کار ہیں جنہیں 164 بستیوں اور 124 چوکیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔