چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا جائزہ لینے معائنہ کمیشن کی غزہ آمد

بدھ 17-اگست-2022

کل منگل کو ایک یورپی سفارتی وفد غزہ کی پٹی میں ایریز چیک پوائنٹکے ذریعے پہنچا۔ یہ دورہ کئی گھنٹے جاری رہا۔

قدس پریس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ "وفد جس میںمتعدد ممالک کے سفیر اور سفارت کار شامل تھے جنہیں غزہ پٹی کی صورت حال کے بارے میںبریفنگ دی گئی۔ خاص طور پرحالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورت حال کے بارے میںانہیں بتایا گیا۔

وفد سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی ، اسکے علاوہ تباہ شدہ گھروں کے کچھ مالکان، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائےفلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے حکام سے ملاقات کی۔

اس ماہ کے اوائل میں ہونے والی آخری اسرائیلی جارحیت میں 49فلسطینی شہید اور 360 دیگر زخمی ہوئے۔اس نے ہاؤسنگ سیکٹر کو نقصان پہنچایا۔اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 18 ہاؤسنگ یونٹس مکمل تباہ ہوگئے۔71 ہاؤسنگ یونٹس کوجزوی نقصان پہنچا اور ناقابل رہائش بن گئے۔ اور 1675 دیگر یونٹس کو جزوی نقصان پہنچا۔

مختصر لنک:

کاپی