چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں قیدیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں

منگل 16-اگست-2022

اسرائیلی جیل گیلبوا سے پچھلے فرار ہونے کے بعد گرفتار ہو چکے چھ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی انتقامی کارروائیاں جارہی ہیں۔ ان قیدیوں کو ہر تین ماہ بعد ایک سیل ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر دیا جاتا ہے۔  

موجودہ اور سابق  قیدیوں کے امور سے متعلق کمیشن کا کہنا ہے حالانکہ جیل سے فرار کے کیس میں الگ سے پانچ پانچ سال قید بھی سنائی جا چکی ہے۔  کمیشن کے مطابق محمود الاردہ کو سخت ترین حالت میں  مسلسل قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

ان فلسطینی قیدیوں  نے گذشتہ سال سرنگ کھود کر جیل سے فرار حاصل کیا تھا۔  ان میں محمود الاردہ ، محمد الاردہ، ایحام کمامجی ، یعقوب قادری،منادل انفات اور ذکریا زبیدی شامل ہیں۔  کمیشن کے سربرہ قادری ابو بکر نے قیدیوں کے ساتھ جیل میں جاری انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔  

دریں اثنا اسرائیلی عدالت نے چھ قیدیوں کو 1487 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ جبکہ آٹھ ماہ کی معطل سزا دی ہے۔      

مختصر لنک:

کاپی