چهارشنبه 30/آوریل/2025

محصورینِ غزہ کی امداد میں "مسکراہٹوں کا سفر”

منگل 16-اگست-2022

برطانوی ادارے کے تحت "مسکراہٹوں کا سفر” مہم میں  طبی امداد  جمع کرنے کا آغاز ہو گیا ہے جو اگلے چند دنوں میں غزہ کے محصور علاقے تک پہنچنے والا ہے۔

پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ امدادی قافلے کے غزہ میں داخلے کی اجازت کے لیے مصری حکام سے رابطے جاری ہیں۔

محصورینِ غزہ تک ضروری طبی امداد و سامان کی فراہمی کے لیے یہ قافلہ مصری ہلالِ احمر اور "سنز آف سینائی” کمپنی کے ساتھ مشترکہ کوشش کرے گا۔

قافلے نے خیراتی اور انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اپنے شراکت داروں اور کارکنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظلومینِ غزہ سے  تعاون کے لیے درکار مالی مدد فراہم کریں۔

مختصر لنک:

کاپی