امبابا کے علاقے میں پیش آنے والے اس خوفناک واقعے میں 41 مصری شہری ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے ہیں ۔ حماس کی طرف سے جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں زخمیوں کی فوری صحت کی دعا کی گئی ہے۔ نیز برادر ملک مصر کے لیے دعا کی ہے کہ یہ ہمیشہ مشکل ، دکھ اور پریشانی سے محفوظ رہے۔
قبطی چرچ میں آتشدگی کا واقعہ اتوار کی صبح رونما ہوا ۔ جب کافی تعداد میں لوگ چرچ میں موجود تھے۔ 55 زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔