رامون جیل میں فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان آج صبح اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب خصوصی دستوں نے سیلوں پر چھاپہ مارا اور قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔
خبر رساں ادارے اسرا میڈیا آفس کے مطابق، کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب ایک خصوصی جیل یونٹ کے فوجیوں نے جیل کے سیکشن 7 میں سیلوں پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔
ستمبر 2021 ءکے اوائل میں گلبوہ کی ہائی سکیورٹی جیل سے چھ قیدیوں کے ایک سرنگ کے ذریعے فرار ہونے کے بعد سے اسرائیلی جیل فورسز تقریباً روزانہ کی بنیاد پر مختلف جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر گہری نظر رکھتی اور انہیں زدوکوب کرتی ہے۔ان چھ فرار ہونے والے قیدیوں میں پانچ کا تعلق اسلامی جہاد سے تھا۔