جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی قیدی احمد مناصرہ عسقلان جیل میں قید تنہائی میں منتقل

اتوار 14-اگست-2022

فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اسرائیلی جیلانتظامیہ نے قیدی احمد مناصرہ کو بیر شیبہ کے "ایشیل” حراستی مرکز سے عسقلانکے "حشکمہ” حراستی کیمپ کےقید تنہائی سیل میں ڈال دیا ہے۔

کلب نے ایک بیان میں زیر حراست مناصرہ کی دفاعی ٹیم کے وکیل خالد زبارکہکے حوالے سے بتایا کہ بیر شیبہ[بئر سبع] میں قابض ریاست کی مرکزی عدالت اگلے منگل16 اگست کو صبح نو بجے زیر حراست افراد کی وکالت کے لیے ایک سیشن منعقد کرے گی۔اسسماعت میں حراستی مرکز قید تنہائی میں توسیع کی درخواست کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا  کہ دفاعی ٹیمنے فائل کو "دہشت گردی” کے کھاتے میں ڈالا۔ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف بیر شیبہڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک اپیل جمع کرائی۔

وکیل زبارکہ کے مطابق کلب نے اشارہ کیا کہ "36 نفسیاتی ماہرین نےصہیونی ریاست کے صدر سے درخواست کی کہ مناصرہ کو قابض اسرائیل کی جیلوں میں ان کی صحتکی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر سے فوری طور پر رہا کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی