گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری کے دوران زخمی ہونےوالا ایک سالہ انس خالدانشاصی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ انشاصی خان یونس کےناصر میڈیکل کمپلیکس کے اندرزیر علاج تھا۔ اسے گذشتہ اتوار کی صبح اسرائیلی بمباریسے چوٹیں آئی تھیں۔
بتایا گیا ہے کہ انشاصی ایک فضائی حملے میں زخمی ہوئے جس نے جنوبی غزہکی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔جمعہ کو دوپہر کے وقت سینکڑوں فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خانیونس میں شہید انس انشاصی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔سوگواروں نے شہید کی شان میں نعرے لگائے، مزاحمت کی تعریف کی، اور فلسطینسے غاصب صہیونیوں کی بے دخلی کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ پانچ اگست کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر چڑھائی کیتھی جس کے نتیجے میں پچاس کے قریب فلسطینی شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمیہوگئے تھے۔