عراقی ٹینس فیڈریشن کے صدر ماجد العکیلی نے اعلان کیا ہے کہ ‘عراق نے اپنی ٹینس ٹیم کو رومانیہ میں ہونے والی ٹینس چمپئین شپ سے واپس بلا لیا ہے۔ کیونکہ عراقی ٹیم نےاسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔’ وجہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بنے ہیں۔
اپنے ایک اخباری بیان میں ماجد العکیلی نے ان عراقی ٹینس سٹارز کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے اسرائیلیوں کے ساتھ کھینے سے انکار کیا ہے۔ العکیلی نے بھی کہا ہے کہ اس میچ کے بارے میں امکان تھا کہ یہ چمپئین شپ کے شروع میں ہی منعقد ہو گا مگر اسے بدھ کے روز کرنے کی کوشش کی گئی۔
حالیہ دنوں میں اس سے پہلے بھی متعدد عرب اتھلیٹس نے اپنے آپ کو اسرائیلی کھلاڑیوں سے دور رکھنے اور خود ان سے دور رہنے کے لیے ان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا یہ انکار محض فلسطین کاز کی حمایت کے لیے سامنے آیا ہے۔