جمعه 15/نوامبر/2024

پاکستان کے اصولی موقف نے ہمیشہ فلسطینیوں کی ڈھارس بندھائی: ھنیہ

ہفتہ 13-اگست-2022

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر مملکت پاکستان، اس کی حکومت اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک کی تعمیر وترقی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔

حماس کے شعبہ نشر واشاعت کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں اسماعیل ھنیہ نے کہا ’’کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر محاذ پر فلسطینیوں کے حق کی حمایت بھرپور حمایت کی ہے۔ مملکت پاکستان کا یہ موقف دراصل بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تاسیس مملکت کے وقت سے اپنائے گئے پاکستان کے تاریخی موقف کا غماز ہے۔‘‘

’’تاسیس پاکستان کے موقع پر فلسطین سے متعلق قائد اعظم محمد علی جناح نے امت، القدس اور مبارک مسجد اقصیٰ سے متعلق جو رہنما اصول وضع کیے تھے، پاکستان کی ہر حکومت ہمیشہ ان پر سختی سے کاربند رہی ہے، اس عزم وثبات ہر پاکستان کے عوام اور حکومت مبارک باد کے مستحق ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا ’’کہ القدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی جارحیت کے ہر موقع پر اس نقطہ نظر کا اعادہ دیکھنے میں آیا۔ جب بھی غزہ کے خلاف صہیونی جارحیت اور محاصرے کی سختیاں مسلط کی گئیں تو مبارک ارض فلسطین اور امت کے حوالے سے پاکستان کے ناقابل تنسیخ مسلمہ موقف نے ہماری ڈھارس بندھائی۔‘‘

ویڈیو پیغام میں مملکت پاکستان، حکومت، عوام اور ان کی نمائندہ پارلیمنٹ کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے دعا کی اللہ سبحانہ تعالیٰ پاکستان کو مزید ترقی، استحکام، علاقائی اور عالمی معاملات بالخصوص امت اور سب سے بڑھ کر ارض فلسطین، اس کے مقدسات اور شناخت کے تحفظ کی خاطر دنیا میں اس کے کردار کو مؤثر بنائے۔

مختصر لنک:

کاپی